بلاشبہ اللہ کاوعدہ سچاھے

Post Reply
User avatar
muhammadmohsinali
Zero Star Member
Zero Star Member
Posts: 705
Joined: Thu Mar 10, 2011 8:29 pm
Nationality: Pakistani
Location: PPSC FORUM

بلاشبہ اللہ کاوعدہ سچاھے

Post by muhammadmohsinali »

مصر پراحمدبن طولون کی حکومت تھی .حکمران لوگوں پر ظلم ڈھارھےتھے،منکرات میں اضافہ ھوگیاتھا.لوگ خاصے پریشان تھے،حاکم کے پاس جاکر شکایت کرنےکی کسی میں جرات نہ تھی. ڈرتھاکہ اگرشکوہ کیاتوالٹے مصیبت میں پھنس جائیں گے لیکن علماۓ حق ہردورمیں کلمہ حق جابر حکمران کے سامنے کہتے آۓ ھیں.ابو الحسن بنان بن محمد حمدان بن سعید اپنے وقت کے مشہورعالم اورزہاد تھے.وہ حاکم کےسامنے پیش ھوۓ اورحکومت کی غلطیوں کی نشاندھی کی.اس کو ظلم وستم پرٹوکااورحق بیان کیا. ابن طولون سے حق کیسے براداشت ھوتا.طولون کواس حق گوئی پر بہت غصہ آیا.حکم دیاکہ اس کوگرفتارکرکے قیدخانے میں ڈال دیاجاۓ.حکم کی تعمیل ھوئی اوراگلاحکم بھی جاری ھوگیاکہ ابوالحسن کوبھوکے شیر کے سامنے ڈال دیاجاۓ. ایک بہت بڑے ببرشیر کوکئ دنوں تک بھوکارکارکھاگیا. لوگوں میں منادی کروائی گئ کہ منظردیکھنےکےلیے جمع ھوجائیں.ایک بہت بڑے میدان میں لوگ اکٹھے ھوۓ.شیخ ابو الحسن کوہتھکڑیاں لگاۓ ھوۓ میدان میں لایاگیا.شیرکوپنجرے سے نکالاگیااورشیخ ابوالحسن کو شیرکے سامنے سامنے ڈال دیاگیا.مجمع میں شیخ ابوالحسن کے شاگرد اورچاہنے والے بھی تھے.یہ دیکھ کران کی چیخیں نکل گئیں.لوگوں نے دم روک لۓ ،ان کاخیال تھاکہ چشم زدن میں شیرشیخ ابوالحسن کے ٹکڑے ٹکڑے کردے گا.مگر دیکھنے والوں نے دیکھاشیر ان کی طرف تیزی سے لپکا.قریب ھواان کےجسم کوسونگھنے لگ گیااور پھر ایسامحسوس ھواکوئی طاقت شیر کو شیخ ابوالحسن سے دور کررھی ھے اور لوگوں نے دیکھا شیر بڑے ادب سے دور ھٹ کر کھڑاھوگیا. لوگوں نے بلند آواز سے لاالہ الااللہ اور اللہ اکبر پکارناشروع کردیا.ابن طولون کاسر شرم سے جھک گیا.اس نے حکم دیاکہ شیخ کو باعزت رھاکردیاجاۓ.اس متقی اور زاہد سے لوگوں نے سوال کیا:ابوالحسن!جب شیر آپ کی بڑھ رھاتوآپ کیاسوچ رھےتھے.جواب دیا"مجھے قطعاکوئی خوف اورڈرمحسوس نھیں ھوا.میں تواس وقت یہ سوچ رھاتھاکہ درندے کے منہ نکلنے والالعاب پاک ھوتاھے یاپلید." پھر فرمایا: بلاشبہ اللہ کاوعدہ سچاھے. بے شک اللہ ان لوگوں کی طرف دفاع کرتاھے جو ایمان لاۓ ،بے شک اللہ کسی ایسے شخص کو پسند نہیں کرتا جو بڑا خائن ،بہت ناشکراھو(سورۃ الحج:38 )
RioNisar
Zero Star Member
Zero Star Member
Posts: 23
Joined: Tue Nov 13, 2012 9:20 pm
Nationality: Pakistani

Re: بلاشبہ اللہ کاوعدہ سچاھے

Post by RioNisar »

very nice essay
User avatar
ABR4u
Zero Star Member
Zero Star Member
Posts: 13
Joined: Mon Sep 10, 2012 11:12 am
Nationality: Pakistani

Re: بلاشبہ اللہ کاوعدہ سچاھے

Post by ABR4u »

Be Shak Allah Apne Chahne Walo ki Hifazat karta hy..............SUBHAN ALLAH
GIVE HAPPINESS LIVE HAPPY
Post Reply

Return to “EDUCATION RELATED”