CIVIL JUDGES AND ADDITIONAL SESSION JUDGES RECRUITMENT
Posted: Wed Sep 11, 2013 3:39 pm
نجاب میں لاکھوں زیر التواء مقدمات کو نمٹانے کیلئے 1013 سول ‘ ایڈیشنل سیشن جج بھرتی کرنے کا فیصلہ
نجاب میں لاکھوں زیر التواء مقدمات کو نمٹانے کیلئے 1013 سول ‘ ایڈیشنل سیشن جج بھرتی کرنے کا فیصلہ، نئی بھرتی سے ایڈیشنل سیشن جج 290 سے بڑھ کر 607 اور سول جج 990 سے بڑھ کر 1086 ہو جائینگے ‘ 1 ارب روپے مختص:
لاہور( 11ستمبر 2013ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عمر عطاء بندیال کی نیشنل جوڈیشل پالیسی کے تحت سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی کیلئے 1013 ججز 8 ہزار 483 عدالتی سٹاف کی نئی آسامیاں پیدا کی گئی ہیں اور نئی بھرتی کیلئے ایک ارب روپے کی رقم بھی مختص کر دی گئی ہے‘ وکلاء میں سے ججز کی بھرتی کا عمل شروع کئے جانے کا امکان ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی دلچسپی کے بحث پنجاب حکومت کی جانب سے گریڈ 20 کے 317 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کیلئے 2219 افراد پر مشتمل عدالتی سٹاف بھی بھرتی کیا جائے گا جن میں گریڈ 16 کے 317 سٹینو گرافر‘ گریڈ 14 کے 317 ریڈر‘ گریڈ 13 کے 317 ڈیٹا انٹری آپریٹر‘ گریڈ 7 کے 317 کاپی کلرک‘ گریڈ 7 کے 317 اہلمد اور گریڈ 1 کے 620 نائب قاصد بھی بھرتی کئے جائیں گے‘ گریڈ 17 کے 696 سول ججز کے ساتھ ساتھ ان کی عدالتوں کیلئے 6264 کا عدالتی سٹاف بھی بھرتی کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ سول ججز کی عدالتوں کیلئے گریڈ 16 کے 696 سٹینو گرافر‘ گریڈ 13 کے 696 ڈیٹا انٹری آپریٹرز‘ گریڈ 9 کے 696 ریڈرز‘ گریڈ 7 کے 696 اہلمد‘ گریڈ 7 کے 696 کریمنل اہلمد‘ گریڈ 4 کے 696 بیلف‘ گریڈ 3 کے 1392 پراسیس سرور اور گریڈ 1 کے 696 نائب قاصد بھرتی کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے اور وکلاء میں سے ججز کی نئی بھرتی شروع ہونے کا امکان ہے اور اس کیلئے حکومت نے ایک ارب روپے کی رقم بھی مختص کر دی ہے۔ نئی بھرتیوں سے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی تعداد 290 سے بڑھ کر 607 اور سول ججز کی تعداد 990 سے بڑھ کر 1086 ہو جائے گی